اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ سال اول سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل، آرٹس پرائیویٹ، کامرس پرائیویٹ اور ہوم اکنامکس گروپس کے سالانہ امتحانات برائے 2024ء کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔
ناظم امتحانات نے نتائج کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ سائنس پری میڈیکل گروپ کے امتحانات میں 31ہزار 267 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی۔
ناظم امتحانات کے مطابق 30 ہزار 528 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جس میں سے 10 ہزار 914 امیدوار تمام چھ پرچوں میں، 4 ہزار 5 امیدوار پانچ پرچوں میں، 3 ہزار 429 چار پرچوں میں، 4 ہزار 99 تین پرچوں میں، 3 ہزار 598 دو پرچوں میں جبکہ 2 ہزار 476 ایک پرچے میں کامیاب ہوئے۔
سائنس پری انجینئرنگ گروپ کے امتحانات میں 23 ہزار 391 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی جبکہ 22 ہزار 973 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے۔
ان امتحانات میں 6 ہزار 674 امیدواروں نے تمام چھ پرچوں میں، 2 ہزار 715 پانچ پرچوں میں، 2 ہزار 866 چار پرچوں میں، 3 ہزار 486 تین پرچوں میں، 2 ہزار 831 دو پرچوں میں جبکہ 2 ہزار 281 امیدوار ایک پرچے میں کامیاب قرار پائے۔
سائنس جنرل گروپ کے امتحانات میں 17 ہزار 690 امیدوار رجسٹرڈ ہوئے جبکہ 17 ہزار 375 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے۔
ان امتحانات میں 6 ہزار 282 امیدواروں نے تمام چھ پرچوں میں، 3 ہزار 215 پانچ پرچوں میں، 3 ہزار 225 چار پرچوں میں، 1ہزار 890 تین پرچوں میں، 1 ہزار 340 دو پرچوں میں جبکہ 881امیدوار ایک پرچے میں کامیاب ہوئے۔
آرٹس پرائیویٹ گروپ کے امتحانات میں 2 ہزار 268 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی جبکہ 2 ہزار 80 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے۔
ان امتحانات میں 552 امیدوار تمام چھ پرچوں میں، 402 امیدوار پانچ پرچوں میں، 353 چار پرچوں میں، 262 تین پرچوں میں، 192 دو پرچوں میں جبکہ 189امیدوار ایک پرچے میں کامیاب ہوئے۔
کامرس پرائیویٹ گروپ کے امتحانات میں 1 ہزار 651 امیدوار رجسٹرڈ ہوئے، 1 ہزار 570 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے، جس میں سے 490 امیدوار تمام سات پرچوں میں، 337 چھ پرچوں میں، 218 پانچ پرچوں میں، 144 چار پرچوں میں، 142 تین پرچوں میں، 92 دو پرچوں میں جبکہ 96 امیدوار ایک پرچے میں کامیاب قرار پائے۔
ہوم اکنامکس گروپ کے امتحانات میں 194 امیدوار رجسٹرڈ ہوئے، 190 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جس میں سے 75 امیدوار تمام سات پرچوں میں، 41 چھ پرچوں میں، 21 پانچ پرچوں میں، 13 چار پرچوں میں، 11 تین پرچوں میں، 10 دو پرچوں میں اور 9 امیدوار ایک پرچے میں کامیاب ہوئے۔