• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمر ایوب کی درخواست پر آئی جی اسلام آباد کیخلاف مقدمہ درج نہ ہو سکا

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب—فائل فوٹو
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب—فائل فوٹو

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی درخواست پر آئی جی پولیس اسلام آباد کے خلاف مقدمہ درج نہ ہو سکا۔

عمر ایوب نے 4 دسمبر کو ڈی پی او ہری پور کو درخواست دی تھی، درخواست آئی جی اسلام آباد ناصر رضوی اور ڈی آئی جی اسلام آباد علی رضا کے خلاف جمع کرائی گئی تھی۔

درخواست میں عمر ایوب کی جانب سے مؤقف اپنایا گیا کہ میرے 2 ڈرائیوروں کو اسلحے کے زور پر 2 گاڑیوں سمیت اغواء کیا گیا، 1 لاکھ روپے، اسلحہ لائسنس اور موبائل فون بھی غائب کیا گیا، آئی جی اسلام آباد کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی کی جائے۔

اس حوالے سے ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ آئی جی اسلام آباد کے خلاف درخواست پر اب تک مقدمہ درج نہیں ہو سکا ہے۔

عمر ایوب کا کہنا ہے کہ آئی جی کے پی اختر حیات گنڈاپور آئی جی اسلام آباد کے خلاف مقدمہ درج نہیں کرنا چاہتے، البتہ میرے خلاف جھوٹے مقدمات کا پہاڑ کھڑا کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اب حقیقی درخواست پر مقدمہ نہیں دائر کیا جا رہا ہے، آئی جی کے پی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے والوں کو بچا رہے ہیں، آئی جی اسلام آباد اور ان کے افسران نے کے پی میں آ کر میرے کارکنوں کو اغواء کیا۔

عمر ایوب کا یہ بھی کہنا ہے کہ آئی جی اسلام آباد نے 3 دن تک میرے اسٹاف ممبرز کو لاپتہ رکھا، اسلام آباد پولیس نے مجھ سمیت میرے اسٹاف کے خلاف جعلی ایف آئی آرز درج کیں، آئی جی اور ڈی آئی جی اسلام آباد انسانی حقوق کی پامالی کر رہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید