اسلام آباد کی مقامی عدالت نے انسپکٹر جنرل (آئی جی) اسلام آباد و دیگر کے خلاف مقدمہ کے اندراج کی درخواست مسترد کردی۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے آئی جی اسلام آباد و دیگر کے خلاف مقدمہ کے اندراج کی درخواست مسترد کی، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا نے درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔
خیبر پختونخوا ممبران اسمبلی نے آئی جی اسلام آباد پر اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کی تھی، عدالت کی جانب سے 21 نومبر کو دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا۔
پولیس افسران کے خلاف مقدمے کی درخواست کے پی ہاؤس میں چھاپہ مارنے پر دی گئی تھی۔