• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ، کمال عدوان اسپتال پر حملہ، 5 فلسطینی شہید

فوٹو: بشکریہ انٹرنیشنل میڈیا
فوٹو: بشکریہ انٹرنیشنل میڈیا

غزہ کے کمال عدوان اسپتال پر اسرائیلی حملے میں 5 فلسطینی شہید ہوگئے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق کمال عدوان اسپتال کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فضائی حملے میں طبی عملے کے اہلکار شہید ہوئے ہیں۔

ڈائریکٹر حسام ابو صفیہ نے اپنے بیان میں کہا کہ شہید ہونے والوں میں ایک ڈاکٹر بھی شامل ہے۔

واضح رہے کہ رواں ہفتے اسرائیلی فورسز نے غزہ میں اسپتال کے قریب آپریشن بھی کیا تھا جس کے بعد کئی لوگوں بے گھر کردیا گیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید