یوکرینی فوج نے رات میں یوکرین پر حملہ آور ہونے والے روس کے31 میں سے 20 ڈرون مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔
یوکرین کی فضائیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ہم نے رات کو 31 میں سے 20 روسی ڈرون تباہ کر کے روس کی جانب سے کیے گئے حملے کو ناکام بنا دیا ہے۔
روس نے اورل اور ملیروو سے کیے گئے اس حملے میں یوکرین کے متعدد شہروں کو نشانہ بنایا ہے جن میں خارکیو، کیف، چرنیہیو اور دنیپروپیٹروسک شامل ہیں۔
روس کی جانب سے کیے گئے حملے کو ناکام بنانے والے یوکرینی فضائی دفاعی یونٹس میں اینٹی ایئر کرافٹ میزائل ٹروپس اور الیکٹرانک وار فیئر شامل ہیں۔
یوکرینی فوج نے 20 روسی ڈرون تباہ کرنے کے علاوہ 11 روسی ڈرونز کو غیر مؤثر بنانے کر اپنے اہداف تک پہنچنے سے روکنے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔
اس سے قبل دن کے آغاز میں روسی فوج نے وورونز کے علاقے میں ایک یوکرینی ڈرون کو مار گرایا تھا۔