قازقستان کے شہر اکٹو کے ہوائی اڈے کے قریب گزشتہ روز حادثے کا شکار ہونے والے آذر بائیجان کے مسافر طیارے کا بلیک باکس تلاش کر لیا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق آذر بائیجان کی تحقیقاتی ٹیم قازقستان میں طیارہ گرنے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
معاملے کا جائزہ لینے والے آذربائیجان کے پراسیکیوٹر جنرل کا کہنا ہے کہ اس وقت طیارہ گرنے کے تحقیقاتی نتائج ظاہر نہیں کر سکتے۔
اُن کا کہنا ہے کہ طیارہ گرنے کی تمام ممکنہ وجوہات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ حادثے کا شکار ہونے والے مسافر بردار طیارے میں 62 مسافر اور 5 عملے کے افراد سوار تھے۔
بدقسمت طیارے کے حادثے میں 39 افراد ہلاک اور 28 زخمی ہوئے تھے۔