اسرائیلی فوج نے یمن کے حوثی باغیوں کے خلاف متعدد حملے کیے ہیں، جن میں صنعا انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور مغربی ساحل کی تین بندرگاہیں شامل ہیں۔
اسرائیلی طیاروں نے یمن میں حوثیوں کے علاقوں پر بمباری کی، دارالحکومت صنعا کے ایئرپورٹ اور حدیدہ شہر میں تیل اور بجلی کی تنصیبات کو نشانہ بنایا۔
فضائی حملے سربراہ حوثی گروپ عبدالملک کا خطاب نشر ہونے کے دوران ہوئے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے یمن پر بمباری سے قبل امریکی انتظامیہ کو آگاہ کر دیا تھا۔
عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے یمن پر حملے حوثیوں کی جانب سے اسرائیل پر بیلسٹک میزائل اور دو ڈرون فائر کیے جانے کے اگلے روز کیے گئے ہیں۔
اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ یمن پر حملے اس وقت تک جاری رہیں گے جب تک کہ حوثی اہداف مکمل طور پر تباہ نہیں ہو جاتے۔