اسرائیل نے 100 لڑاکا طیاروں سے یمن پر حملہ کردیا، دارالحکومت صنعا کے ایئرپورٹ پر سویلین طیارے بھی تباہ کر دیے گئے۔
صنعا ایئرپورٹ پر اسرائیلی فوج کے حملے کے وقت لوگوں کے بد حواسی میں بھاگنے کی ویڈیو سامنے آگئی، اسرائیلی فضائی حملوں کے بعد خوفزدہ یمنی شہریوں نے صنعاء بین الاقوامی ہوائی اڈے سے نکلنے کی کوشش کی۔
سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو جس کی تصدیق الجزیرہ نے بھی کی ہے میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فیملیز تیزی سے ہوائی اڈے کو چھوڑ رہے ہیں۔
اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں ایئرپورٹ کی کئی اہم عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے، جس میں ایئر ٹریفک کنٹرول ٹاور اور مسافر لاؤنج بھی شامل ہے، حملے کے دوران کم از کم دو افراد جاں بحق اور ایک ہوائی جہاز کے عملے کا رکن زخمی ہوا ہے۔
اسرائیلی حملوں کے وقت عالمی ادارہ صحت کے سربراہ بھی یمن میں موجود تھے۔