یاد…
گزشتہ سال منڈیلا ڈے پر اتفاق سے میں جنوبی افریقا میں تھا۔
وہاں ایک رائٹرز کانفرنس کے لیے گیا تھا۔
صبح کو دیکھا، بچے اسکول جارہے تھے۔
بڑوں کا رخ دفاتر کی جانب تھا۔
دکانیں اور کاروبار کھلے ہوئے تھے۔
میں نے ایک مقامی دوست سے پوچھا،
کیا نیلسن منڈیلا آپ کے سب سے عظیم رہنما نہیں؟
دوست نے جواب دیا،
بے شک،
وہ ہمارے عظیم ترین رہنما ہیں۔
میں نے اعتراض کیا،
پھر منڈیلا ڈے پر چھٹی کیوں نہیں ہے؟
دوست نے کہا،
چھٹی کرکے چھٹی منائی جاتی ہے۔
کام کرنے والے لیڈر کی یاد کام کرکے منانی چاہیے۔