• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جس فلم سے الو ارجن، عامر خان نے انکار کیا وہ سلمان خان کی بڑی ہٹ ثابت ہوئی

بالی ووڈ کے بھائی سلمان خان کی سب سے بڑی ہٹ فلم کو کرنے سے الو ارجن اور عامر خان نے انکار کردیا تھا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عامر خان اور الو ارجن کے مسترد کیے جانے کے بعد سلمان خان نے وہ فلم کی، جس نے بجٹ سے 10 گنا زیادہ کمائی کی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کئی دہائیوں سے اپنی فلموں سے مداحوں کو محظوظ کرنے والے سلمان خان نے باکس آفس پر کئی ہٹ فلمیں دیں۔

سلمان خان کی سب سے زیادہ فلمیں 100 کروڑ کلب کا حصہ ہیں لیکن اُن کی ایک ہٹ فلم ایسی ہے، جو کمائی اور پذیرائی میں بہت آگے ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان کی فلم ’بجرنگی بھائی جان‘ نے باکس آفس پر اپنے بجٹ سے 10 گنا زیادہ کمائی کی تھی، جسے کرنے سے عامر خان اور الو ارجن نے انکار کردیا تھا۔

سلمان خان نے باکس آفس پر سلطان، ٹائیگر زندہ ہے جیسی کئی فلمیں دیں جو بلاک بسٹر ثابت ہوئیں لیکن اُن کی بجرنگی بھائی جان نے فلم بینوں کے دل جیت لیے تھے۔

بالی ووڈ کے بھائی جان سے قبل فلم ساز کبیر خان نے پہلے عامر خان اور پھر الو ارجن سے مرکزی کردار کےلیے رابطہ کیا تھا۔

عامر خان نے فلم میں کچھ تبدیلی کا مطالبہ کیا، جسے کبیر خان نے ماننے سے انکار کیا تو اداکار پیچھے ہٹ گئے، اسی طرح کہانی الو ارجن کے سامنے پیش کی گئی لیکن انہوں نے سابقہ فلموں کے وعدوں کی تکمیل کی خاطر فلم کرنے سے انکار کردیا۔

فلم میں سلمان خان کے ساتھ کرینہ کپور، نواز الدین صدیقی نے کردار نبھایا تھا، 90 کروڑ کے بجٹ سے بننے والی فلم نے بھارت میں 320 جبکہ دنیا بھر میں 922 کروڑ کا بزنس کیا تھا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید