ٹی 20 ٹرائی نیشن سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم پر کھیلے جارہے میچ کی ٹاس کےلیے سلمان علی آغا اور زمبابوے کے کپتان سکندر رضا میدان میں اترے۔
سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ یہ عام پنڈی کی پچ جیسی نہیں لگ رہی، امید ہے کہ بعد میں بولنگ کے ذریعے اوس سے بچا جا سکے گا۔
سکندر رضا نے کہا کہ وہ سیریز کےلیے واقعی پرجوش ہیں، وکٹ معمول سے سسٹ دکھائی دے رہی ہے۔
پاکستان الیون میں صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، بابر اعظم، سلمان علی آغا، عثمان خان، فخر زمان، محمد نواز، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی، محمد سلمان مرزا اور ابرار احمد شامل ہیں۔
پچ سے متعلق بازید خان کا کہنا ہے کہ عام طور پر پچ میں ہلکی سی چمک ہوتی ہے، یہ ایسی نہیں لگ رہی، ہوسکتا ہے گیند ایک سطح پر رک جائے، سردی کافی ہے، اگر اوس پڑی تو گیند بلے پر کافی بہتر طریقے سے آئے گی۔