اسلام آباد کے ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے قائداعظم ٹرافی کے میچ میں کراچی بلیوز نے ڈیڑھ دن میں اسلام آباد کو ایک اننگز اور 104 رنز سے شکست دے دی۔
اسلام آباد کی پہلی اننگز 161 رنز پر سمٹ گئی تھی، جس کے جواب میں کراچی بلیوز نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 368 رنز بنائے۔
اسلام آباد کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بہتر کھیل پیش نہ کرسکی اور 103 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی، یوں میچ کا فیصلہ صرف 533 منٹ میں 135.4 اوورز میں ہوگیا۔