• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلادیش کی کپتان نگار سلطانہ نے فاسٹ بولر جہاں آرا عالم کے الزامات مسترد کردیے

جہاں آرا عالم (دائیں)، نگار سلطانہ (بائیں) - کولاج فوٹو: فائل
جہاں آرا عالم (دائیں)، نگار سلطانہ (بائیں) - کولاج فوٹو: فائل

بنگلادیش ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان نگار سلطانہ نے فاسٹ بولر جہاں آرا عالم کے الزامات مسترد کردیے۔ جہاں آرا عالم نے نگار سلطانہ پر کھلاڑیوں کو مارنے کے الزامات عائد کیے تھے۔

کپتان نگار سلطانہ نے مار پیٹ کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ میں کیوں کسی کو ماروں گی؟ میں کیوں اسٹمپس کو اپنے بیٹ سے ماروں گی۔

نگار سلطانہ نے بھارتی کپتان ہرمن پریت کور پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ کیا میں ہرمن پریت کور ہوں جو اپنے بیٹ سے اسٹمپس کو اسی طرح ماروں؟

نگار سلطانہ نے مزید کہا کہ میں نجی زندگی میں کچھ بھی کرسکتی ہوں مجھے اس کی اجازت ہے، میں اپنے ہیلمٹ کو بیٹ سے مارسکتی ہوں لیکن میں ایسا دوسروں کے ساتھ کیوں کروں گی؟

ان کا کہنا تھا کہ میں کسی کے ساتھ فزیکل کیوں ہوں گی بس اس لیے کہ کسی نے کہہ دیا ہے، کھلاڑیوں سے پوچھا جاسکتا ہے کہ کیا کبھی میں نے ایسا کیا ہے۔

واضح رہے کہ جہاں آرا عالم نے ایک انٹرویو میں دعویٰ کیا تھا کہ نگار سلطانہ ٹیم کی ساتھی کھلاڑیوں کو مارتی پیٹتی ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید