• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عبدالصمد انجرڈ، حسن نواز کی ٹیم میں واپسی

پاکستان کرکٹ ٹیم میں عبدالصمد کی انجری کے بعد حسن نواز کی واپسی ہوگئی۔

ٹیم پاکستان کے بیٹر عبدالصمد آج سے شروع ہونے والی ٹی 20 ٹرائی نیشن سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔

عبدالصمد انجری کے باعث ٹی 20 سیریز کے اسکواڈ سے باہر ہوئے ہیں ، اُن کی جگہ حسن نواز کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

قومی ٹیم کے بیٹر کو پیر کے دن دوران فیلڈنگ بائیں ہاتھ پر گیند لگنے سے انجری ہوئی تھی، جس کے باعث وہ 4 ہفتے کےلیے کرکٹ سے دور ہوگئے ہیں۔

حسن نواز قومی اسکواڈ کو 19 نومبر کو جوائن کریں گے جبکہ سیریز کا آغاز آج پاکستان اور زمبابوے کے میچ سے ہوا ہے۔

حسن نواز نے 25 ٹی 20 میچز کی 24 اننگز میں 457 رنز بنا رکھے ہیں، جس میں ایک سنچری اور 2 نصف سنچریاں شامل ہیں۔

ٹیم میں شامل کیے گئے بیٹر کا رن اوسط 20 اعشاریہ 77 جبکہ اسٹرائیک ریٹ154 سے اوپر ہے، وہ 5 مرتبہ صفر پر بھی آؤٹ ہوئے ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید