• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علاج اور روزگار کےلیے تعاون کیاجائے ،منیرقلندرانی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)رئیسانی روڈ کوئٹہ کے رہائشی منیر احمد قلندرانی نےوزیراعلیٰ بلوچستان ، وزیر صحت ، چیف سیکرٹری اور دیگر اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ ان کی آنکھوں کا علاج کرایا اور روزگار کی فراہمی میں تعاون کیا جائے ۔ یہ بات انہوں نے جمعہ کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی ۔انہوں نے کہا کہ کافی عرصے سے آنکھوں کی بیماری میں مبتلا ہوں ، ایک آنکھ سے مکمل طور پر نظر نہیں آتا جبکہ دوسری آنکھ متاثر ہے جس کی وجہ سے روزگار کے قابل بھی نہیں رہا ، کوئٹہ میں آنکھوں کا علاج کراچکا ہوں ڈاکٹروں نے مجھے کراچی میں علاج کرانے کا مشورہ دیا ہے لیکن میرے پاس کراچی جاکر علاج کرانے کیلئے پیسے نہیں ، میرے 4 بچے ہیں جو کمسن اور زیر تعلیم ہیں اور میں اپنے گھر کا واحد کفیل ہوں ۔ انہوں نے اپیل کی کہ مجھے روزگار دیا جائے تاکہ میں اپنے اہلخانہ کا گزر بسر کرسکوںاور میری مجبوری کو مدنظر رکھ کر سرکاری سطح پر علاج معالجے کے اخراجات برداشت کیے اور مجھے روزگار کی فراہمی کیلئے موبائل نمبر 03342487039 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔