کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) ارباب کرم خان روڈ پرچار روز قبل موٹر سائیکل مکینک کے قتل کامعمہ حل ہو گیا سیریس کرائم انوسٹی گیشن ونگ نے ملزم کو سریاب سے گرفتار کر کے آلہ قتل اور واردات میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل قبضے میں لے لی، واقعہ پرایس ایس پی سیریس کرائم انوسٹی گیشن ونگ زوہیب محسن نے ایس پی عبد الستار اچکزئی کی سر براہی میں ٹیم تشکیل دی تھی جس نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے چار میں ملزم کا سراغ لگا کر گزشتہ روز سریاب روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم اشفاق کو گرفتار کر کے آلہ قتل اور واردات میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل قبضے میں لے لی ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔