کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) ایکسائز اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ونگ نے سبزل روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل پر سوار دو منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے دس کلو چرس قبضے میں لے لی گرفتار منشیات فروش شہر کے مختلف علاقوں میں سپلائی کرتے ہیں ایکسائز ذرائع کے مطابق ڈایکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکشن اینٹی نارکو ٹکس ذیشان رضا کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ منشیات فروش سبزل روڈ پر موجود ہیں جس پر اینٹی نارکو ٹکس کنٹرول ونگ کے انچارج انسپکٹر منور احمد ٗانسپکٹر یامین اختر اور انسپکٹر احسان اللہ کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی جس نے گزشتہ روز سبزل روڈناکہ بندی کر کے چیکنگ شروع کی اسی دوران ایک موٹرسائیکل پر سوار دو مشکوک افراد کو روکنے کا اشارہ کیا موٹرسائیکل سواروں نے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم ٹیم نے گھیرے میں لے کر تلاشی لینے پر دس کلو چرس برآمد ہونے پر دونوں منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا ۔