کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) ریلوے پولیس نے مچ اسٹیشن پر جعفر ایکسپریس کے مسافر سے منشیات برآمد ہونے پر گرفتار کر لیا ۔ریلوے پولیس کے مطابق خفیہ اطلااع کے بعد ایس پی ریلوے پولیس وزیر علی کی ہدایت پر مچ اسٹیشن پر چیکنگ کرتے ہوئے ٹرین میں سوار مسافر اعتزاز کے سامان جوس اور لاثانی شیٹ کے ٹکڑوں سے بنے ڈبوںسے چھ کلو چرس برآمد ہوئی جس پر ملزم کو گرفتار کر کے چرس قبضے میں لے لی گئی ۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم منشیات سندھ اسگل کر رہا تھا ۔