کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) پولیس نے رکشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 7غیرقانونی رکشے قبضے میں لے لئے جبکہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی 27رکشوں کا چلان کیا گیا۔ جمعہ کو کمشنر کوئٹہ ڈویژن و چیئرمین ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی حمزہ شفقات کی ہدایت پر سیکرٹری آرٹی اے کوئٹہ ڈویژن علی درانی اور ایس پی ٹریفک پولیس شبانہ حبیب کی نگرانی میں اسپنی روڈ ،سی پیک چوک اور زرغون روڈ پر غیرقانونی رکشوں کے خلاف کارروائی کے دوران 7غیرقانونی رکشے سیکشن 115کے تحت قبضے میں لئے جبکہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر 27رکشوں کے چالان کئے گئے۔