اسلام آباد (نامہ نگار) پاکستان میں سیاحت کے فروغ اور سیاحت کے شعبہ کو عالمی سطح پہ اجاگر کرنے کے لیے پاکستان ٹریول مارٹ کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پاکستان ٹورزم ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے تعاون سے منعقد کردہ اس پروگرام کو سعودی عرب کی شراکت داری حاصل ہوگی۔ پاکستان ٹریوم مارٹ سیاحت کے ذریعے ثقافتی ہم آہنگی کو فروغ دے کر مختلف تہذیبوں کو سمجھنے میں مدد دے گا۔