• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی حملے کے بعد غزہ کا آخری فعال کمال عدوان اسپتال بھی بند

فوٹو بشکریہ ترک میڈیا
فوٹو بشکریہ ترک میڈیا

اسرائیلی حملے کے بعد غزہ کا کمال عدوان اسپتال بھی بند ہو گیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج کے حماس کے مسلح عناصر کے خلاف آپریشن کے نتیجے میں غزہ کے شمال میں واقع آخری فعال کمال عدوان اسپتال کو نشانہ بنایا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے اسپتال کے طبی عملے، مریضوں اور اسپتال کے احاطے میں پناہ لیے ہوئے بے گھر فلسطینیوں کو جبری طور پر باہر نکال دیا اور اسپتال کے سرجری ڈپارٹمنٹ، لیبارٹری، گودام اور ایمبولنس یونٹس کو آگ لگا دی۔

غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق اسرائیلی حملے میں اسپتال کے مرکزی شعبے جل کر تباہ ہو جانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں اور اسپتال کے ڈائریکٹر حسام ابو صفیہ نے بتایا ہے کہ اسرائیلی حملے میں ڈاکٹر سمیت طبی عملے کے 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔

رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج نےغزہ کےکمال عدوان اسپتال کے ڈائریکٹر کو گرفتار کر لیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید