• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل کا یمن کے میزائل روکنے کیلئے تھاڈ کا استعمال، ویڈیو منظرِ عام پر آ گئی


اسرائیلی نے جدید ترین اینٹی میزائل سسٹم تھاڈ کو فعال کر دیا۔

اسرائیلی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے امریکا کی جانب سے اکتوبر میں نصب کیے گئے جدید ترین امریکی ٹرمینل ہائی ایلٹیٹیوڈ ایریا ڈیفنس (تھاڈ) کو پہلی بار یمن سے اسرائیل پر داغے گئے بیلسٹک میزائل کو مارنے کے لیے فعال کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر گردش کرتی ایک ویڈیو میں جدید ترین اینٹی میزائل سسٹم تھاڈ کو ایک انٹرسیپٹر چلاتے ہوئے نظر آ رہا ہے اور پس منظر میں ایک شخص کو بلند آواز میں یہ کہتے ہوئے بھی سنا جاسکتا ہے کہ میں 18 سال سے اس لمحے کا انتظار کر رہا تھا۔

اسرائیلی میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فی الحال اسرائیلی ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف) نے خود صرف یمن سے داغے گئے بیلسٹک میزائل کو مار گرانے کی تصدیق کی ہے لیکن یہ واضح نہیں کیا کہ اسرائیل نے میزائل کو مارنے کے لیے کونسے اینٹی میزائل سسٹم کا استعمال کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ یمنی حوثیوں کی جانب سے اسرائیل پر داغے گئے بیلسٹک میزائل کو جدید ترین اینٹی میزائل سسٹم تھاڈ نے کامیابی سے نشانہ بنایا اور مار گرایا ہے۔

یاد رہے کہ رواں سال اکتوبر میں  اسرائیل پر ایرانی بیلسٹک میزائل حملے کے بعد امریکا نے اینٹی میزائل سسٹم ’تھاڈ‘ کو اسرائیل میں نصب کیا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید