ویانا (اکرم باجوہ) 10ماہ سے پارہ چنار محاصرے میں ہے، نہ کھانے کا سامان ہے اور نہ ادویات و ایندھن ہے۔ یہ بات اہل تشیع ویانا کے رہنما غالب حسین سید نے روزنامہ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کی انہوں نےکہا کہ حکمراں چند دہشت گردوں کو کنٹرول نہیں کرسکتے۔ وزیراعظم، وزیر قانون، وزیر داخلہ،وزیر اعلیٰ اگر اس طرح کارویہ اختیار کریں گےتو لوگ منفی سوچنا شروع کر دیں گے،ملکوں کے حالات اسی طرح خراب ہوتے ہیں اب بھی وقت ہے جتنی جلدی ہو سکے راستے کھولے جائیں اور دہشت گردی ختم کی جائے، سب کو معلوم ہے کہ دہشت گرد کون ہیں ، ہم محب وطن پاکستانی اور قانون کا احترام کرتے ہیں، اگر کچھ نہ کیا گیا تو وقت ہاتھ سے نکل جانے گا۔