برسلز (نمائندہ جنگ) IAPJکی مدت میعاد مکمل ہونے پر تنظیم کے صدر شاہد چوہان نے سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی تحلیل کرکے نئے انتخابات کا اعلان کر دیا۔ تنظیم کے آن لائن اجلاس میں مختلف ملکوں سے ذمہ داران نے شرکت کی جس میں یوکے سے وسیم چوہدری، جرمنی سے مہوش خان، آئرلینڈ سے وسیم بٹ، سویڈن سے حافظ محمد عمران، سعودیہ سے زکاء اللہ محسن، ہالینڈ سے جاوید عظیمی، یوکے سے عرفان احمد فراز، روس سے شاہد گھمن، یونان سے احسان اللہ خان، بلجیم سے عظیم ڈار و دیگر شامل تھے۔ اجلاس میں تنظیم کی گزشتہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور زمہ داران کی کارکردگی کو سراہا گیا۔ صدر کی جانب سے آئندہ دو برس کیلئے 2جنوری کو نئے صدر، سینئر نائب صدر اور سیکرٹری جنرل کے انتخاب کا بھی اعلان کیا گیا۔