لندن (جنگ نیوز) برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر کے بھائی نک اسٹارمر 60برس کی عمر میں کینسر کے باعث انتقال کر گئے۔ لندن سے میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیراعظم سر کئیر اسٹارمر نے اس موقع پر کہا میرے بھائی نک نے زندگی کے تمام چیلنجز کا سامنا ہمت اور خوش مزاجی سے کیا۔ دریں اثنا کنزرویٹو پارٹی کی لیڈر کیمی بینڈینوک نے وزیراعظم سر کئیر اسٹارمر سے انکے بھائی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ دریں اثنابرطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیر اعظم کیئر سٹارمر گزشتہ روزاپنے اہل خانہ کے ساتھ چھٹی پر جانے والے تھے لیکن باور کیا جا رہا ہے کہ وہ اب گھر پر ہی رہیں گے۔ سر کیئر چار بہن بھائیوں میں درمیانے نمبر پر ہیں ان کے چھوٹے بہن بھائی کیٹی اور نک جڑواں ہیں۔