مانچسٹر (پ ر) چوہدری بشیر احمد پاکستان میں انتقال کر گئے، مرحوم چوہدری بشیر احمد برطانیہ و یورپ میں آباد فیملی، دوست احباب کیلئے ایک پل کی مانند تھے جن کا صبح و شام برطانیہ سے رابطہ رہتا، آپ جب بھی گرمیوں میں برطانیہ آتے اپنی محفلوں میں نوجوان نسل کو مادرِ وطن پاکستان سے جڑے رہنے کی تاکید کرتے، چوہدری بشیر احمد کے کزن چوہدری امجد علی جو اٹلی میں کئی برس سال گزارنے کے بعد مستقل پاکستان منتقل ہوئے ،وہ بھی چوہدری بشیر احمد کی وفات سے ایک روز قبل انتقال کر گئے تھے۔دونوں بھائیوں کا ختم قل شریف آج بروز اتوار 29دسمبر موجیانوالہ مرکزی امام بارگاہ میں ہو گا۔ برطانیہ سے چوہدری بشیر احمد کے چھوٹے بھائی حاجی غلام سرور حاجی محمد اسلم بیٹے چوہدری آصف علی چوہدری ندیم عباس چوہدری عمران عباس بھتیجے چوہدری جعفر اقبال چوہدری حسن رضا چوہدری سہیل رضا کزن چوہدری محمد انور چوہدری فدا حسین چوہدری ساجد علی فیملیز کے ہمراہ پاکستان پہنچے ہیں ۔ مانچسٹر میں چوہدری بشیر احمد مرحوم کے گھر افسوس کرتے ہوئے سابق ممبر یورپی پارلیمنٹ سجاد کریم نے کہا میں ایک مخلص چچا سے مرحوم ہو گیا ہوں، کمیونٹی منسٹر لارڈ واجد خان نے کہا چچا بشیر احمد چوہدری امجد علی کے انتقال پر پوری فیملی کے ساتھ شریکِ غم ہوں ۔ چوہدری عمر فاروق نے کہا چوہدری بشیر احمد چوہدری امجد علی دونوں کزن کے انتقال پر پوری فیملی سے اظہار تعزیت اور مرحومین کی بلندی درجات کی دعا کرتا ہوں، چوہدری ساجد علی نے کہا ہم ساری فیملی برطانیہ و یورپ میں جس مقام پر بھی ہیں کزن چوہدری بشیر احمد کی محنت و محبت و راہنمائ کا صلہ ہے، چوہدری جعفر اقبال نے افسوس کرنے والے تمام دوست احباب سے دعاؤں میں یاد رکھنے کی استدعا کی ہے۔