سکھر(بیورو رپورٹ)ڈائریکٹر کالجز سکھر ریجن کے ملازمین نے گزشتہ 6سال سے تنخواہیں نہ ملنے اور دیگر مطالبات کے حق میں پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرے کی قیادت سید صفدر حسین شاہ نے کی۔ مظاہرین نے بتایا کہ 2011ء میں 166ملازمین کو بھرتی کیا گیا تھا اور عدالت کے حکم کے باوجود تاحال انہیں تنخواہیں ادا نہیں کی گئیں، کئی سالوں سے تنخواہیں نہ ملنے کے باعث ملازمین مشکلات سے دوچار ہیں تو دوسری جانب ملازمین کو برطرف کئے جانے کے حوالے سے شوکاز نوٹس دیئے گئے ہیں جس کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں اور حکومت سندھ ، صوبائی وزیر تعلیم سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ملازمین کے ساتھ ہونے والی ذیادتی کا نوٹس لیا جائے ، انہیں تنخواہیں ادا کی جائیں۔