• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرم میں مذاکرات کی کامیابی کا حکومتی دعویٰ جھوٹ ہے، شبیر ساجدی

وحدت المسلمین خیبر پختونخوا کے جنرل سیکریٹری شبیر ساجدی نے کہا ہے کہ مذاکرات کی کامیابی سے متعلق صوبائی حکومت کے دعوے جھوٹے ہیں۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں شبیر ساجدی نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت کے مذاکرات کی کامیابی سے جڑے بیانات جھوٹے اور قابل مذمت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مذاکرات اگر کامیاب ہوئے تو اپرکرم میں حالات نارمل کیوں نہیں ہوئے؟ صوبائی حکومت استعفیٰ دے کر گھر جائے۔ آپ امن کی بحالی میں ناکام ہیں۔

وحدت المسلمین نے مزید کہا کہ مرکزی حکومت نے بھی کرم میں امن قائم کرنے میں کردار ادا نہیں کیا۔ فریقین جرگے میں بیٹھے نہیں اور بات چیت نہیں ہوئی۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہم نے کے پی حکومت کے نکات پر دستخط کیے جبکہ دوسرا فریق پیچھے ہٹ گیا، دہشت گرد اپرکرم میں امن نہیں چاہتے۔

قومی خبریں سے مزید