مقصد ……
نئے سال میں آپ کا سب سے بڑا مقصد کیا ہوگا؟
کل میں نے بہت سے افراد سے یہ سوال پوچھا۔
میں اگلے سال اپنی ڈگری مکمل کرلوں گی،
ایک طالبہ نے آگاہ کیا۔
میں اگلے سال بہتر ملازمت حاصل کرنا چاہوں گا۔
ایک نوجوان نے بتایا۔
میں اگلے سال اپنے بیٹے کی شادی کروں گی،
ایک آنٹی نے جواب دیا۔
ہمارے محلے میں حاجی حشمت صاحب رہتے ہیں۔
ماشا اللّٰہ نوے سال ان کی عمر ہے۔
میں نے وہی سوال ان سے کیا،
انھوں نے کہا،
اس سال کی طرح اگلے سال بھی میرا واحد مقصد زندہ رہنا ہوگا۔