کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت نےٹیرر فنانسنگ کیس میں کالعدم جماعت کے دو مبینہ کارکنوں کے کیس کا فیصلہ سنا دیا، عدالت نے عدم شواہد پر ملزمان سجاد حسین اور ذاکر حسین کو بری کر دیا۔
ملزمان کے وکیل عابد زمان ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ ملزمان کا نام ایف آئی آر میں نہیں تھا، ایف آئی آر میں مخصوص دہشت گردی کا واقعہ شامل نہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کیس میں مفرور تھے، رواں سال اپریل میں گرفتار کیا گیا تھا، مقدمہ 2019 میں درج کیا گیا تھا، ملزمان کو مقدمے میں گرفتار ملزمان کے انکشافات پر گرفتار کیا گیا تھا۔
کیس میں محمد حیدر اور مہتاب عرف مچھڑ پہلے ہی بری ہو چکے ہیں، ملزمان فنڈنگ کےلیے اپنی بیویوں کے اکاؤنٹ استعمال کرتے تھے، مقدمہ سی ٹی ڈی نے درج کیا تھا۔