• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت سے مذاکرات میں مثبت پیشرفت سے متعلق سوال پر علی امین کا جواب


وزیر اعلیٰ خیبر پختو نخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ وہ تو مذاکرات کرنے آئے ہیں، اُن سے سوال کیا گیا کہ کیا مذاکرات میں مثبت پیش رفت ہوگی؟

جس کا جواب دیتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ان شاء اللّٰہ، انہیں مذکرات سے امید ہے۔

وزیر اعلیٰ کے پی نے کہا کہ کمیٹی بنی ہے اس کا وجود میں آنا ہی ثبوت ہے معاملات ٹھیک کیے جائیں۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ایس آئی ایف سی کی میٹنگ تھی، ایس آئی ایف سی میں کافی بات ہوئی ہے، کل ہماری میٹنگ ہے اس میں لاء اینڈ آرڈر کے ایشو پر بات ہوگی۔

قومی خبریں سے مزید