• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیدر آباد: نیو ایئر نائٹ پر تجارتی مراکز، ریسٹورینٹس رات 8 بجے بند کرنے کا حکم

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

حیدر آباد میں نیو ایئر نائٹ پر بازار، دکانیں، تجارتی مراکز، مالز اور ریسٹورینٹس رات 8 بجے بند کرنے کا حکم دے دیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر نے یہ فیصلہ دفعہ 144 کے نفاذ کو یقینی بنانے اور شہریوں کے تحفظ کے لیے کیا ہے۔

ایس ایس پی کے مطابق سالِ نو پر دفعہ 144 کے تحت ہوائی فائرنگ، ون ویلنگ، ہلڑ بازی پر پابندی ہے۔

ایس ایس پی نے بتایا کہ آج رات شہر میں 1200 پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید