وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ترک عوام نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے جس پر ان کے شکر گزار ہیں۔
یہ بات وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ترکیہ کے قونصل جنرل درمش بستاغ سے ملاقات کے موقع پر کہی ہے۔
ملاقات کے دوران پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے ترکیہ کو پاکستان کا عظیم دوست اور بھائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومت تُرک سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولتیں فراہم کرے گی، ترک بزنس کمیونٹی کے لیے ون ونڈو آپریشن کو مزید فعال کیا جائے گا۔
ملاقات میں تجارت، تعلیم، صحت، زراعت، سیاحت کے شعبوں میں تعاون کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔
اس موقع پر ترکیہ کے قونصل جنرل درمش بستاغ نے کہا کہ ترکیہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، پنجاب کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے تیار ہیں۔