جنوبی بھارت سے تعلق رکھنے والی اداکارہ کیرتی سریش کو حال ہی میں ممبئی میں اس وقت ایک حیران کن صورتحال کا سامنا کرنا پڑا جب وہ اپنی گاڑی میں بیٹھنے جارہی تھیں تو ان کی ٹیم کی ایک رکن تصویر بنانے والے ایک پاپارازی سے الجھ پڑیں۔
اسکی وجہ یہ تھی کہ مذکورہ فوٹوگرافر ساڑھی میں ملبوس اداکارہ کی قابل اعتراض زاویے سے تصویر بنا رہا تھا۔
بھارتی میڈیا کے ساتھ انٹرویو میں 32 سالہ کیرتی نے اس معاملے پر اپنی خاموشی ختم کرتے ہوئے کہا کہ میں نے کافی تصاویر بنوائی تھیں۔
میں گاڑی میں بیٹھنے جارہی تھی اور مجھے تو یہ بھی نہیں معلوم نہیں تھا کہ ہوا کیا ہے، بعد میں میری ٹیم کی جس رکن نے فوٹوگرافر کو روکا تھا اس نے گاڑی میں مجھے اصل معاملے سے آگاہ کیا۔
واضح رہے یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب کیرتی اپنی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’بے بی جان‘ کی ابتدائی نمائش کے بعد واپس اپنی گاڑی میں بیٹھ رہی تھیں۔
تب کچھ فوٹوگرافرز نے ان سے کہا کہ وہ اس جگہ کچھ واک کریں تاکہ ہم آپکی تصاویر بنا سکیں۔ کیرتی کے مطابق وہ اس پر رضامند ہوگئیں اور انھیں کافی تصاویر بنانے دیں، جب میں کار میں بیٹھنے لگی تو انھوں نے غیر عمومی قسم کی تصاویر لینا شروع کیں جس پر میری ٹیم کی رکن نے انھیں روکا، جس پر فوٹوگرافرز سے ٹیم کی رکن کی تلخ کلامی ہوئی۔