• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری املاک جلانے، پولیس پر حملہ کرنیوالوں کیخلاف کارروائی ہو گی: ترجمان حکومتِ سندھ

رہنما پی پی پی سعدیہ جاوید---فائل فوٹو
رہنما پی پی پی سعدیہ جاوید---فائل فوٹو 

سندھ حکومت کی ترجمان سعدیہ جاوید کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ کے پی کہہ رہے تھے کہ جب چاہیں گے پاراچنار کا مسئلہ حل کر لیں گے، وزیرِ اعلیٰ کے پی کو خدا کا واسطہ ہے کہ مسئلہ حل کر لیں۔

’جیو نیوز‘ کے مارننگ شو ’جیو پاکستان‘ میں خصوصی گفتگو کے دوران سعدیہ جاوید نے کہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ سندھ نے دھرنا دینے والوں کو کہا ہے کہ ایک جگہ بیٹھ جائیں، ہم فیسیلیٹیٹ کریں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ جن لوگوں نے سرکاری املاک کو آگ لگائی ہے ان کے خلاف کارروائی ہو گی، پولیس پر حملہ کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کریں گے۔

سعدیہ جاوید نے یہ بھی کہا ہے کہ کسی کو بھی انتشار کی اجازت نہیں دی جائے گی، دوسری پارٹی سے بھی حکومت بات کر رہی ہے، سمجھایا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ پارا چنار میں امن معاہدے کے لیے گرینڈ جرگہ آج ہو گا۔

گرینڈ جرگہ ممبر کے مطابق منگل کو گرینڈ جرگے میں دونوں جانب سے اراکین غیر حاضر تھے۔

گزشتہ روز جرگہ اراکین کے نہ پہنچنے اور اراکین پورے نہ ہونے کی وجہ سے جرگہ ملتوی کر دیا گیا تھا۔

دوسری جانب تحریکِ انصاف کے رہنما بیرسٹر سیف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ آج دونوں فریقین کے درمیان معاہدے کا قوی امکان ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ دونوں فریقین تقریباً تمام نکات پر متفق ہیں، خیبر پختون خوا حکومت تنازع کے پائیدار اور دیرپا حل کے لیے کوشاں ہے۔

قومی خبریں سے مزید