• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امن معاہدے سے کرم میں امن و خوشحالی کا نیا دور شروع ہوگا، بیرسٹر سیف


مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ امن معاہدے سے کرم میں امن اور خوشحالی کا نیا دور شروع ہوگا۔

کرم جرگے سے متعلق پیش رفت پر مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کا بیان سامنے آگیا۔ 

اپنے بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ دونوں فریقین نے امن معاہدے پر دستخط کردیے، بنکر ختم کرنے اور اسلحے کی حوالگی پر دونوں فریقین متفق ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امن معاہدے کے دستخط پر اہلیانِ کرم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ امن معاہدے سے کرم میں امن اور خوشحالی کا نیا دور شروع ہوگا۔

بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ امن معاہدے پر دستخط سے معمولات زندگی جلد مکمل بحال ہوجائیں گے۔

قومی خبریں سے مزید