• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: خاتون کے اعضا ملنے کی تحقیقات، اہلیہ رشتے داروں کے ہاں جانے کا کہہ کر گئی تھی، شوہر

علامتی تصویر۔
علامتی تصویر۔

کراچی کے علاقے پیرآباد سے 30 نومبر کو خاتون کے اعضا ملنے کی تحقیقات جاری ہیں۔ خاتون کے شوہر کا بیان بھی سامنے آگیا ہے۔

شوہر کا کہنا ہے کہ میری بیوی کلثوم نے رشتے داروں کے گھر جانے کا کہا اور گھر سے نکلی، اہلیہ لاپتہ ہوئی تو اگلے روز اعضا ملنے کا پتہ چلا۔ 

شوہر کا مزید کہنا ہے کہ میری بیوی کو کسی نامعلوم شخص یا افراد نے قتل کیا ہے۔

ادھر پولیس کا کہنا ہے کہ 30 نومبر کو قصبہ اسلامیہ کالونی نمبر 2 کے قریب نالے سے خاتون کا سر ملا جبکہ 2 دسمبر کو کٹی پہاڑی پراچہ قبرستان سے خاتون کی لاش کے کچھ اعضا ملے تھے۔ 

ریسکیو حکام کے مطابق 3 دسمبر کو لسبیلہ ندی سے خاتون کی لاش کے مزید اعضا برآمد ہوئے تھے۔ 

پولیس حکام کے مطابق مرنے والی خاتون کی شناخت کلثوم کے نام سے ہوئی تھی، انھوں نے کہا واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید