• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لسبیلہ پل کے نیچے ندی کے کنارے سے انسانی اعضاء برآمد، آدھا بازو آدھی ٹانگ اور کچھ گوشت شامل

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) گلبہار تھانے کی حدود لسبیلہ پل کے نیچے لیاری ندی کے کنارے سے انسانی اعضاء برآمد ہوئے، پولیس اور ریسکیو ادارے کے رضاکار وں نے اعضاء کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا،پولیس کے مطابق اعضا شاپنگ بیگز میں ڈال کر پھینکے گئے ہیں جن میں آدھا بازو، آدھی ٹانگ اور کچھ گوشت شامل ہے، اورنگی قصبہ کالونی میں کچرا کنڈی سے بھی انسانی اعضاء ملے تھے،واضح رہے کہ گزشتہ دنوں قصبہ کالونی سے ایک خاتون کا سربھی ملا تھا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید