• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لدھیانا میں کامیاب کنسرٹ کے بعد دلجیت دوسانجھ کیخلاف قانونی چارہ جوئی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

نامور بھارتی پنجابی گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ کے خلاف لدھیانا میں کامیاب کنسرٹ کرنے کے بعد قانونی چارہ جوئی شروع ہوگئی۔ 

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دلجیت کا لدھیانا میں سال نو کی مناسبت سے ایک کنسرٹ ہوا جس میں انکے گیت میں استعمال ہونے والے الفاظ پر انہیں پریشانی کا سامنا کرنا پڑگیا۔ 

چندیگڑھ کے پنڈت راؤ دھریناور نامی ایک اسسٹنٹ پروفیسر نے دلجیت دوسانجھ کے خلاف پولیس کو درخواست جمع کروائی ہے جس میں انہوں نے الزام عائد کیا ہے کہ کنسرٹ کے دوران متنازع گیت بجائے گئے۔ 

اس میں موقف اپنایا کہ دلجیت کو پہلے ہی مخصوص قسم کے گیت نہ چلانے سے متعلق ایڈوائزری جاری کی گئی تھی لیکن اسکے باوجود انہوں نے ان متنازع ٹریک پر معمولی سی تبدیلی کے ساتھ پرفارم کیا۔ 

علاوہ ازیں ریاست پنجاب کے محکمہ برائے خواتین و اطفال کے ڈپٹی ڈائریکٹر نے لدھیانا ڈسٹرکٹ کمشنر کو نوٹس جاری کیا تھا جس میں زور دیا گیا کہ گلوکار کو مخصوص گیت گانے سے روکا جائے۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق دلجیت دوسانجھ کو ایسے گانوں سے روکا گیا تھا جن میں شراب نوشی کو فروغ دیا جاتا ہے۔ 

انٹرٹینمنٹ سے مزید