• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیلم منیر کی جیون ساتھی کے ساتھ شادی کی تصاویر جاری

فوٹوز انسٹاگرام
فوٹوز انسٹاگرام

پاکستانی اداکارہ نیلم منیر کی جیون ساتھی کے ساتھ تصاویر سامنے آگئیں۔

نیلم منیر کی شادی کی تصاویر آفیشل فوٹو گرافر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی ہیں، جس میں ان کا کہنا تھا کہ نئے سال کے آغاز پر اپنی زندگی کا نیا سفر شروع کررہے ہیں، انہیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام شیئر کی گئی  تصاویر میں نیلم  کا جیون ساتھی روایتی عربی لباس "جبہ" میں ملبوس ہے۔ تاہم اداکارہ نے اپنے ساتھی کا نام ظاہر نہیں کیا۔


فوٹوز انسٹاگرام
فوٹوز انسٹاگرام

دبئی کے برج خلیفہ کے قریب شوٹ کی گئیں تصاویر میں نیلم منیر کو چمکدار سفید لباس اور جالی دار دوپٹے کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔ ایک تصویر میں نیلم اپنے ساتھی کے ساتھ خوشی کے جذبات کے ساتھ نظر آ رہی ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز نیلم منیر نے اپنی شادی کی تقریبات شروع کرنے سے متعلق بتاتے ہوئے اپنی "مایوں" کی رات کی تصاویر شیئر کیں۔

ان تصاویر میں نیلم زرد رنگ کی فراک پہنے ہوئی تھیں۔

نیلم منیر کی تصاویر کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے اور لوگ ان کی خوشیوں سے بھری شادی شدہ زندگی کےلیے نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔

فوٹو انسٹاگرام
فوٹو انسٹاگرام

ایک ویڈیو میں نیلم نے اپنے انسٹاگرام پر اپنے اسپیشل نائٹ کےلیے تیار ہونے کے عمل کا مختصر جھلک بھی شیئر کیا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید