• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الو ارجن کو بھگدڑ کیس میں مشروط ضمانت مل گئی

بھارت کے اسٹار اداکار الو ارجن کو پشپا 2 بھگدڑ کیس میں مشروط ضمانت مل گئی۔

حیدرآباد دکن کی مقامی عدالت میں سندھیا تھیٹر بھگدڑ کیس میں الوارجن باقاعدہ ضمانت ملی ہے،جس کے ساتھ کچھ شرائط بھی عائد ہیں۔

4 دسمبر میں پشپا 2 کے پریمیر شو کے دوران بھگدڑ سے خاتون کی موت ہوئی، جس کا مقدمہ اسٹار اداکار کے خلاف درج کیا گیا اور انہیں بعد میں پولیس نے حراست میں بھی لیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مقامی عدالت میں الو ارجن اور پولیس کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوط کیا تھا۔

الو ارجن کے وکیل نے کہا کہ میرے موکل کو 2 مقدمات میں 50،50 ہزار کی ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی اور کہا کہ وہ ہر روز نہیں بلکہ ہر اتوار کو پولیس اسٹیشن میں حاضری دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرے موکل کو عدالت کی طرف سے جن شرائط کا سامنا ہے، وہ ہر ملزم کےلیے معمول کی بات ہے۔

اداکار کے وکیل نے یہ بھی کہا کہ عدالت یہ سمجھتی ہے کہ معاملہ قتل کا نہیں، اس لیے کافی غور کے بعد میرے موکل کو ضمانت دے دی گئی ہے۔

وکیل کا کہنا تھا کہ معاملہ تلنگانہ ہائی کورٹ میں زیر التوا ہے، جس کی اگلی سماعت 21 جنوری کو ہوگی، ہم عدالت میں پٹیشن کی پیروی کےلیے اقدامات کریں گے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید