بالی ووڈ اداکار سونو سود نے نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے بالی ووڈ کے بھائی جان سلمان خان کو فلم کا اہم کردار کرنے سے انکار کردیا تھا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار سونو سود نے حالیہ انٹرویو میں دبنگ 2 میں سلمان خان اور ارباز خان کی طرف سے آفر کیے گئے کردار سے متعلق انکشاف کیا ہے۔
فلم دبنگ کے پہلے حصے میں سلمان خان کے مقابل مرکزی ولن کا کردار نبھانے والے سونو سود نے اس کے دوسرے حصے میں بھی کردار کی آفر ہونے کی تصدیق کی۔
انہوں نے کہا کہ مجھے دبنگ 2 میں چھیدی سنگھ کے بھائی کا کردار آفر ہوا، جسے میں نے مسترد کردیا تھا۔
اداکار نے انٹرویو میں دبنگ2 میں کردار کےلیے انکار کرنے کی وجہ بھی بتائی اور کہا کہ مجھے کردار متاثر کن نہیں لگا۔
اُن کا کہنا تھا کہ سلمان خان اور ارباز خان میرے بہت اچھے دوست ہیں، وہ میرے لیے فیملی کی طرح ہیں، انہوں نے مجھے فلم کے دوسرے حصے میں چھیدی سنگھ کے بھائی کے کردار کی آفر کی۔
سونو سود نے کہا کہ مجھے سلمان خان اور ارباز خان نے پیار سے اس کردار کی آفر کی، جس پر میں نے کہا کہ مجھے کسی بھی طرح کردار متاثر کن نہیں لگ رہا، میں اسے کیسے کر پاؤں گا؟ جس پر بھائی جان نے کہا ’ٹھیک ہے کوئی مسئلہ نہیں‘۔
یاد رہے کہ فلم کے ہدایت کار ابھینو کشیپ نے فلم دبنگ کی ایسی کہانی کی طرف اشارہ کرچکے ہیں،جس میں چھیدی سنگھ کا بھائی چلبل پانڈے سے بدلا لینے کےلیے سامنے آتا ہے۔
سونو سود کے انکار کے بعد دبنگ 2 کی کہانی تبدیل کی گئی اور پرکاش راج کو ولن کے طور پر منتخب کیا گیا۔