• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2024ء: کے پی میں سی ٹی ڈی کی کارروائیوں میں 260 دہشتگرد مارے گئے

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

محکمۂ انسدادِ دہشت گردی کی جانب سے خیبر پختون خوا میں سال 2024ء کے دوران دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں کے اعداد و شمار جاری کیے گئے ہیں۔

سی ٹی ڈی کی رپورٹ کے مطابق 2024ء میں دہشت گردوں کے خلاف 3 ہزار 75 آپریشن کیے گئے۔

رپورٹ کے مطابق پشاور میں 809، مالاکنڈ میں 763 اور مردان میں 505 آپریشنز کیے گئے، اس دوران مجموعی طور پر 771 دہشت گرد گرفتار اور 260 دہشت گرد مارے گئے۔

رپورٹ کے مطابق ہلاک اور گرفتار دہشت گردوں میں 30 خودکش حملہ آور بھی شامل ہیں۔

اسی طرح دہشت گردوں سے 171 دستی بم اور 7 خودکش جیکٹس بھی برآمد کی گئیں۔

سی ٹی ڈی کے مطابق 31 دہشت گردوں کو عدالتوں سے سزائیں ملیں۔

قومی خبریں سے مزید