• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2024ء میں 125 سی سی ڈاکوؤں، 70 سی سی چوروں کی پسندیدہ ترین موٹر سائیکل رہی

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

2024ء میں مشہور کمپنی کی کاروں سمیت 125 سی سی ڈکیتوں اور 70 سی سی چوروں کی پسندیدہ ترین موٹر سائیکلیں رہیں۔

معمول کی خبر تو یہ ہے کہ 2022ءاور 2023ء کی نسبت گزرے سال 2024ء میں 10، 10 ہزار گاڑیاں کم چھینی یا چوری کی گئیں لیکن اس رپورٹ میں ڈاکوؤں اور چوروں کی برانڈز میں دلچسپی شامل کی گئی ہے کہ 2024ء میں مشہور کمپنی کی 125 سی سی رہزنوں جبکہ دوسری کمپنی کی 70 سی سی چوروں کی پسندیدہ ترین موٹر سائیکل رہی۔

سٹیزن پولیس لائزن کمیٹی کے ڈپٹی چیف آپریشن شبر ملک نے ’جنگ‘ کو تفصیلات بتائی ہیں۔

سی پی ایل سی ریکارڈ کے مطابق 2022ء میں 28561 موٹر سائیکلیں اور کاریں چھینی یا چوری کی گئیں، 2023ء میں یہ تعداد 28087 تھی۔

حیرت انگیز طور پر 2024ء میں چھینی اور چوری کی گئی گاڑیوں کے اعداد و شمار 18213 ہیں جو کہ لگ بھگ گزشتہ دونوں برسوں کی نسبت 10، 10 ہزار کم ہیں۔ 

ایک تجزیاتی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال میں 125 سی سی کی 2207 چھینی جبکہ دوسری کمپنی کی 70 سی سی 8515 موٹر سائیکلیں چوری کی گئیں۔

2024ء میں مشہور کمپنی کی 1300 سی سی کی 69 اور دوسری کمپنی کی 800 سی سی کی کاریں چھینی گئیں۔

2024ء میں 1300 سی سی کی 630 کاریں چوری کی گئیں۔ 

گزشتہ سال کے دوران 70 سی سی کی 1123 موٹر سائیکل چھینی گئیں۔

 2024ء میں کوسٹل ایریا کے ڈاکوؤں نے 110 سی سی کی مخصوص 778 موٹر سائیکل چھینیں، 110 سی سی موٹر سائیکلوں کے انجن بوٹس میں استعمال کیے جاتے ہیں جس کی وجہ سے ان موٹر سائیکلوں کی بلوچستان میں ڈیمانڈ کوسٹل ایریا میں ہے۔

2024ء میں چوری کی گئی موٹر سائیکلوں کی لسٹ میں ایک معروف برانڈ کی 70 سی سی کی 8515 موٹر سائیکلیں سرِ فہرست رہیں جبکہ دوسرے بڑے برانڈ کی 7522 موٹر سائیکلیں دوسرے اور ایک اور بڑے برانڈ کی 5649 موٹر سائیکلیں تیسرے نمبر پر ہیں۔

قومی خبریں سے مزید