• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قصور ویڈیو اسکینڈل کے ملزم کی سزا معافی کی درخواست دائر

لاہور ہائی کورٹ — فائل فوٹو
لاہور ہائی کورٹ — فائل فوٹو

قصور ویڈیو اسکینڈل کے ملزم حسیم عامر نے ٹرائل کورٹ سے ملنے والی 10 سالہ سزا کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں اپیل دائر کر دی۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ ٹرائل کورٹ نے حقائق کے برعکس 10 سال کی سزا سنائی، ٹرائل کورٹ نے شواہد کا درست جائزہ نہیں لیا۔

درخواست گزار نے عدالت سے سزا کالعدم قرار دیتے ہوئے اپنی اپیل کو منظور کرنے کی استدعا کی ہے۔

یاد رہے کہ ملزم کے خلاف قصور کے تھانہ گنڈا سنگھ میں مقدمہ درج ہے۔

قومی خبریں سے مزید