فلسطینی اتھارٹی نے مغربی کنارے میں الجزیرہ ٹی وی کا فلسطین بیورو آفس بند کرا دیا۔
مغربی کنارے سے عرب میڈیا کے مطابق الجزیرہ ٹی وی کا دفتر فلسطینی اتھارٹی کی وزارتی کمیشن کی سفارش پر بند کیا گیا۔ فلسطینی اتھارٹی نے الجزیرہ پر گمراہ کُن مواد نشر کرنے کا الزام لگایا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق ٹی وی کی مغربی کنارے سے صحافتی سرگرمیاں اور نشریات پر تاحکم ثانی پابندی عائد کر دی گئی۔ پابندی کا اطلاق حماس کے زیر اثر غزہ کی پٹی میں نافذ نہیں ہوگا۔
عرب میڈیا کے مطابق گزشتہ ہفتے مغربی کنارے کے جنین کیمپ میں فلسطینی پولیس اور مسلح گروپ کے درمیان جھڑپیں نشر کرنے پر فلسطینی اتھارٹی نے الجزیرہ ٹی وی پر شدید نکتہ چینی کی تھی۔