• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیسلا ٹرک دھماکا، خودکشی کرنیوالے ڈرائیور کی ٹرمپ سے دشمنی نہیں تھی: ایف بی آئی

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

امریکی شہر لاس ویگاس میں ٹرمپ ہوٹل کے باہر ٹیسلا سائبر ٹرک میں دھماکے کے کیس میں پیش رفت ہوئی ہے۔

فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) کے مطابق ٹیسلا سائبر ٹرک کے مشتبہ ڈرائیور کی ڈونلڈ ٹرمپ سے کوئی دشمنی نہیں تھی، یہ معاملہ خودکشی کا ہے۔

ایف بی آئی کے مطابق سائبر ٹرک میں مردہ پائے گئے شخص کی شناخت میتھیو کے نام سے ہوئی ہے جو ممکنہ طور پر پوسٹ ٹرامیٹک اسٹریس ڈس آرڈر بیماری کا شکار تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر خاندانی مسائل یا ذہنی دباؤ ٹرک ڈرائیور کی بیماری کا سبب بنا۔

ایف بی آئی حکام نے مزید بتایا ہے کہ نیو اورلینز حملے کا سائبر ٹرک دھماکے سے کوئی تعلق نہیں۔

امریکی پولیس کے مطابق دھماکے سے قبل ٹرک ڈرائیور نے خود کو گولی مار کر ہلاک کر لیا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید