اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں غزہ کی صورتحال پر اجلاس ہوا۔ اجلاس میں پاکستانی وفد نے بھی شرکت کی۔
اقوام متحدہ انسانی حقوق کے سربراہ وولکر ترک نے کہا کہ اسرائیل نے غزہ کے اسپتالوں میں 136 حملے کیے، وہ اسپتالوں میں مسلح گروہوں کی موجودگی کے اپنے دعویٰ کو ثابت نہیں کرسکا۔
اس موقع پر فلسطینی سفیر نے اجلاس میں اسرائیلی مظالم کو عالمی برادری کے سامنے رکھا۔
سلامتی کونسل نے غزہ میں اسپتالوں، مریضوں اور فیسیلیٹیز کو نشانہ بنانے پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔
سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن کی حیثیت سے پاکستانی وفد نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔