اسرائیلی فورسز اپنے وحشی پن اور درندگی سے باز نہ آئی۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسز کی غزہ پر وحشیانہ بم باری کے نتیجے میں 2 دن میں 150 فلسطینی شہید ہو گئے۔
گزشتہ روز غزہ پر اسرائیلی فوج کے حملوں میں 73 فلسطینی شہید ہوئے تھے، خان یونس میں گاڑی پر بمباری سے 6 فلسطینی شہید ہو گئے تھے۔
علاوہ ازیں غزہ سٹی میں اسرائیلی فوج کی گھر پر بم باری سے ایک ہی خاندان کے 3 افراد شہید ہوگئے۔
دوسری جانب اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ کی صورتِ حال پر ہونے والے اجلاس میں پاکستانی وفد نے بھی شرکت کی ہے۔
سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن کی حیثیت سے پاکستانی وفد نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔
اس موقع پر فلسطینی سفیر نے اجلاس میں اسرائیلی مظالم کو عالمی برادری کے سامنے رکھا۔
سلامتی کونسل نے غزہ میں اسپتالوں، مریضوں اور فیسیلیٹیز کو نشانہ بنانے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔