• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور میں بھائیوں نے غیرت کے نام پر بہن اور بہنوئی کو قتل کر دیا

علامتی فوٹو
علامتی فوٹو

لاہور کے علاقے کاہنہ میں بھائیوں نے غیرت کے نام پر بہن اور بہنوئی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق دہرے قتل کا واقعہ کاہنہ کے دھلوکی گاؤں میں پیش آیا، مقتولین کی شناخت رفعت بی بی اور محمود کے نام سے ہوئی۔

رفعت بی بی نے دو سال قبل محمود نامی نوجوان سے پسند کی شادی کی تھی، بھائیوں نے انھیں دھوکے سے گھر بلایا اور فائرنگ کردی۔ دونوں میاں بیوی موقع پر ہی دم توڑ گئے، جبکہ ملزمان فرار ہو گئے۔

پولیس اور فارنزک ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کرکے لاشیں پوسٹ مارٹم کےلیے اسپتال منتقل کر دیں۔

قومی خبریں سے مزید